۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کردستان پر حملہ

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC)کی زمینی افواج نے عراقی کردستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر تازہ حملے کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC)کی زمینی افواج نے ایک بار پھر عراقی کردستان کے علاقے سیدکان اور ہلگورود اور بربزین کے پہاڑی علاقوں پر مہاجر-6 نامی ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا۔

آئی آر جی سی نے یہ حملہ 24 ستمبر کو ان دہشت گردوں کی سرگرمیوں اور ملک میں بدامنی اور فسادات کو ہوا دینے کی کوششوں کے جواب میں کیا جو اب بھی جاری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر محمد پاکپور نے ان حملوں سے پہلے اور اس کے دوران عراق کے شمالی سیکٹر کے حکام کو انقلاب مخالف عناصر اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اور کہا کہ فوجی آپریشن دہشت گردوں کے مکمل تخفیف اور خاتمے تک جاری رہے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان حملوں میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے 73 بیلسٹک میزائلوں اور درجنوں ڈرونز اور توپ خانے سے دہشت گردوں کے مطلوبہ ٹھکانوں اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .